خیراتی اداروں کی چیریٹیز کمیشن سے رجسٹریشن لازم : سیکرٹری داخلہ
لاہور(این این آئی)سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت پنجاب چیریٹیز کمیشن کا 26 واں اجلاس ہوا۔
سی ای او شہزاد امیر نے ادارے کی کارکردگی پربریفنگ میں بتایا کہ چیریٹیز کمیشن این جی اوز کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔8345 این جی اوز کیساتھ رابطے میں ہیں۔ این جی اوز کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت جیسے خطرات سے بچا ؤکی تربیت دی جا رہی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا پنجاب میں تمام خیراتی اداروں کی چیریٹیز کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے ۔تمام خیراتی ادارے فنڈز کے استعمال میں قوانین کی پاسداری کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments