ایم ایس ایم رہنماکی مبینہ گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایم ایس ایم رہنماکی مبینہ گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

رانا کاظم 8 روز سے لاپتہ، فوری بازیاب کرایاجائے :علامہ احمد اقبال رضوی

لاہور(سیاسی نمائندہ)مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے مقامی رہنما رانا کاظم کی گزشتہ 8 روز سے مبینہ گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے لاہور سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما رانا کاظم کی 8 روز سے گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ رانا کاظم کو مبینہ طور پر نقاب پوش اہلکار رات کی تاریکی میں ساتھ لے گئے ، تاحال انکے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ رانا کاظم کے اہلخانہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔

متعلقہ اداروں سے رابطوں اور قانونی طریقۂ کار اختیار کرنے کے باوجود تاحال کسی ادارے نے گرفتاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ نہ ہی یہ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کس الزام کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور وہ اس وقت کس حال میں ہیں۔کسی شہری کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر لاپتہ رکھنا آئین اور قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے ۔ رانا کاظم محبِ وطن پاکستانی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ رانا کاظم کو فوری بازیاب کرایا جائے ، اہلخانہ کو انکی خیریت اور موجودہ مقام کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور اگر ان کیخلاف کوئی قانونی الزام ہے تو آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے ۔ مجلس وحدت مسلمین کسی بھی شہری کو غیر معینہ مدت تک لاپتہ رکھنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...