ڈی آئی جی آپریشنز کی فیس بک لائیو کھلی کچہری ،مسائل سنے

ڈی آئی جی آپریشنز کی فیس بک لائیو کھلی کچہری ،مسائل سنے

اندرون و بیرون ملک مقیم ا فرادکوای ٹیگ کی اہمیت، آن لائن فراڈ پربچاؤ سے آگاہ کیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فیس بک لائیو کھلی کچہری کے دوران مسائل سنے اورکہا کہ تھانوں میں شہریوں کی درخواستوں کا باقاعدہ اندراج اور ان پر کارروائی یقینی بنانے کیلئے ای ٹیگ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ای ٹیگ نہ لگانے پر چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ،متعلقہ فرنٹ ڈیسک عملے کو بھی معطل کیا گیا ہے ،یہ کارروائی دیگر افسروں کیلئے واضح پیغام ہے کہ شکایات اندراج میں غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے فیس بک لائیو کھلی کچہری کے دوران اندرون و بیرون ملک مقیم افراد کی شکایات سنیں اور ای ٹیگ کی اہمیت، آن لائن فراڈ پر بچاؤ سے آگاہ کیا اور کہا تھانے میں درخواست جمع کروانے والا ہر شہری کمپیوٹرائزڈ ای ٹیگ رسید لئے بغیر نہ جائے جسکے ذریعے شکایت پولیس اور وزیراعلیٰ کے متعلقہ ڈیٹا بیس میں درج ہوتی ہے ، جس سے درخواست پر کارروائی کی نگرانی اور متعلقہ افسر سے جواب طلبی آسان ہو جاتی ہے ۔ اگر تھانے سے ای ٹیگ رسید نہ دی جائے تو فوری اعلیٰ پولیس افسروں کو آگاہ کریں۔

اس موقع پر آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے نام پر فراڈ بھی سامنے آیا، خاتون نے شکایت کی کہ ایک شخص نے لائسنس بنوانے کیلئے 12 ہزار لئے تاہم لائسنس نہ بنوایا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سرکاری سہولیات کیلئے متعلقہ اداروں سے رجوع کریں اور جعلسازوں و ٹاؤٹ مافیا سے ہوشیار رہیں۔ آن لائن اشتہارات پر اعتماد سے گریز کیا جائے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو رقم منتقل نہ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...