یتیم بچے کا بہیمانہ قتل درندگی کی انتہا ہے :جمعیت

 یتیم بچے کا بہیمانہ قتل درندگی  کی انتہا ہے :جمعیت

لاہور (سیاسی نمائندہ)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کے۔۔

 بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ درندگی اور سفاکیت کی انتہا اور ہمارے معاشرے اور حکمرانوں کے ضمیر پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے ۔یہ صورتِ حال وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مسلسل غفلت اور نااہلی کی عکاسی کرتی ہے ۔وسیم عباس کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرارِ واقعی سزا دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...