مشینری چوری کرنے کے ملزم باپ بیٹا گرفتار

 مشینری چوری کرنے کے  ملزم باپ بیٹا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے 9 لاکھ روپے مالیت کی مشینری چوری کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرکے۔۔۔

 چوری شدہ تمام مشینری برآمد کرلی۔ ملزمان یوسف اور حسن کو کاروبار میں نقصان ہونے پر مدعی مقدمہ نے ہمدردی کرتے ہوئے ملازمت پر رکھا، تاہم دونوں باپ بیٹے نے چند روز قبل اسی جگہ سے مختلف اقسام کی مشینری چوری کرلی اور لوڈر رکشے پر سامان لے کر فرار ہوگئے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان  مشینری لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...