عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن لڑے گی:اجلاس میں فیصلہ

عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن  لڑے گی:اجلاس میں فیصلہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت ہوا۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، انتخابی حکمتِ عملی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے کہا بلدیاتی الیکشن شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو حقیقی نمائندگی مل سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوان امیدوار ترجیح ہونگے،بلدیاتی امیدواروں کا انتخاب انکے حلقوں میں عوامی رابطوں، اثر و رسوخ کو مدنظر رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...