کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج 21 سال بعد دوبارہ بحال ، نیا پرنسپل تعینات
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب حکومت نے 21 سال بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کو دوبارہ بحال کر دیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب میڈیکل یونیورسٹیز سیکنڈ ترمیمی ایکٹ 2026 کے تحت سی ای اومیو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو کالج کا نیا پرنسپل تعینات کر دیا ۔ تعیناتی فوری نافذ العمل ہوگی۔واضح رہے کہ 1860 میں قائم ہونیوالے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کو 12 مئی 2005 میں یونیورسٹی کا درجہ دیکر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی بنا دیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments