شیخ زید ہسپتال میں طبی تعلیم تحقیق پر عالمی کانفرنس کا آغاز
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شیخ زید ہسپتال میں طبی تعلیم و تحقیق سے متعلق چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔
سرپرستِ اعلیٰ کانفرنس ، چیئرپرسن و ڈین شیخ زید میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں شیخ نے استقبالیہ خطاب میں کہا ملکی نظامِ صحت کو مضبوط بنانے کیلئے تربیت یافتہ طبی ماہرین کو ملک میں رکھنا، انکے پیشہ ورانہ وقار کا تحفظ ناگزیر ہے۔ انہوں نے تحقیق، ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اور جدید طبی سہولیات کے فروغ پر بھی زور دیا۔ پرو وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم مہمانِ خصوصی تھیں۔ سابق چیئرمین و ڈین پروفیسر ڈاکٹر انوار اے خان کو خدمات کے اعتراف میں شیخ زید لیگیسی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ پینل مباحثوں اور تربیتی ورکشاپس میں طبی تعلیم میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، نظامِ صحت میں اصلاحات، طبی تحقیق اور مریضوں کی حفاظت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آج نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز پرسمپوزیم ہونگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments