مزنگ میں سکوٹی سوار لڑکی پرتشدد ،لیپ ٹاپ توڑڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ میں موٹرسائیکل سوار نے سکوٹی سوار لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ملزم نے اوورٹیک کرکے لڑکی کو روکا، موٹرسائیکل سے اتر کر اسے دبوچ کر زمین پر پٹخ دیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے مداخلت کرکے لڑکی کی جان بچائی، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جسکے متن کے مطابق ملزم نے لڑکی کے بال کھینچے ، گالم گلوچ کی، ہراساں کیا اور بیگ چھین کر زمین پر دے مارا، جس سے 85 ہزار کا لیپ ٹاپ ٹوٹ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments