بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی تقریب
لاہور (خبر نگار)دی یونیورسٹی آف لاہور کے کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے زیرِ اہتمام پنک ٹوبر کے سلسلے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی تقریب کا انعقاد ۔
چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ، یو سی ایم ڈی کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج ، ڈاکٹر زونا سعید ودیگرطبی ماہرین نے خواتین پر زور دیا کہ وہ خوف، بدنامی یا معاشرتی دباؤ کے باعث طبی معائنے اور علاج میں تاخیر سے اجتناب کریں۔ پینل مباحثے میں پروفیسر ڈاکٹر حنا ، ڈاکٹر جویریہ عثمان ڈاکٹر وحیدہ انجم، ڈاکٹر وجیہہ رضوان، ڈاکٹر عیشہ عابد اور پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سعید نے دیہی علاقوں میں سکریننگ کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments