محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ترقیاتی فنڈز میں 4 کروڑ 18 لاکھ کی کٹوتی
لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے ترقیاتی فنڈز میں 4 کروڑ 18 لاکھ کی کٹوتی کر دی گئی۔
جس سے ہوم اکنامکس یونیورسٹی، یو ای ٹی اور محکمے کے مختلف ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔ کٹوتی کی رقم دیگر منصوبوں کو منتقل کر دی گئی۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کی تعمیر فنڈز سے ڈیڑھ کروڑ ،یوای ٹی 2 کروڑ 40 لاکھ اور محکمہ کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کے فنڈز سے 3 کروڑ سے زائد کی کٹوتی کی گئی۔ فنڈزمیں کٹوتی سے یو ای ٹی کے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس کے منصوبے متاثر ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments