جنرل ہسپتال :ڈیوٹی میں غفلت پرسکیورٹی گارڈز فارغ کرنیکا حکم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پرسکیورٹی گارڈز کو فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں انکی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔
اس حوالے سے ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جسکے مطابق کوئی بھی اہلکار بطور سکیورٹی سپروائزر ڈیوٹی نہیں دیگا ،اپنے اصل عہدہ کے مطابق فرائض انجام دینگے ۔پرنسپل نے اے ایم ایس کو کارکردگی رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیتے کہا کہ انتظامی ڈاکٹرز ایک مریض، ایک تیماردار کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments