کوالٹی کنٹرول بورڈ کاجعلی ادویات کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

 کوالٹی کنٹرول بورڈ کاجعلی ادویات کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 304 واں اجلاس ہواجس میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا۔

ادویات کے معیار، زیر التوا کیسز اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیرنے ہدایت کی کہ جعلی اور ناقص ادویات کی تیار ی پر کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔ تمام قانونی تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں، ادویات ساز کمپنیوں میں کوالٹی کنٹرول قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔وزیر صحت نے ہربل ادویات میں ممنوعہ اجزا کے استعمال کی روک تھام کیلئے متعلقہ قوانین اور معیار پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے کہا کسی بھی مقام پر اتائیت ،جعلی ادویات کے کاروبار ،یا غیر معیاری ادویات کی فروخت برداشت نہیں کی جائہگی۔ زیر التوا کیسز کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...