غیر قانونی لائٹس ،نمبر پلیٹس ، ون وے آنے پرمقدمات اندراج کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر صرف چالان کی بجائے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کے مطابق غیر قانونی نیلی بتی، گرین نمبر پلیٹس، پولیس فلیشر لائٹس کے استعمال اور ون وے کی خلاف ورزی پرمقدمات درج کیے جائینگے ۔ نمبر پلیٹ چھپانے ، ردوبدل کرنے یا شناخت چھپانے ، سڑک بلاک کرنے ، ریش ڈرائیونگ، غفلت و لاپرواہی، تیز رفتاری، خطرناک زگ زیگ ڈرائیونگ اور ڈرفٹنگ کرنے پربھی قانونی کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments