سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کاکیپٹل سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کے 33 رکنی وفد نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔
وفد کی قیادت ایس پی اورنگزیب نے کی، ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور اور ایس ایس پی ڈسپلن کاشف اسلم نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی ایڈمن نے وفد کو لاہور پولیس کے انتظامی و آپریشنل امور، پیشہ ورانہ تربیت، پولیس اصلاحات، جرائم کی روک تھام اور دیگر ذمہ داریوں پربریفنگ دی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پیغام میں کہا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے ۔ پولیس کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ لاہور پولیس شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments