رائیونڈ اجتماع :سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ

رائیونڈ اجتماع :سکیورٹی  و انتظامی امور کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف، ڈپٹی کمشنر علی اعجاز، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی اور تبلیغی اجتماع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 6 سے 8 نومبر تک جاری رہنے والے اجتماع کے سکیورٹی پلان اور انتظامی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ سی سی پی او نے کہا شرکا کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی اور داخلی و خارجی راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کی جائیگی۔ واک تھرو گیٹس سے گزرے بغیر کسی کو اجتماع گاہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...