اپنی چھت اپنا گھر پروگرام :نئے اعداد و شمار جاری ،فرق ٹائپنگ کی غلطی قرار

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام :نئے اعداد  و شمار جاری ،فرق ٹائپنگ کی غلطی قرار

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے قرضوں سے متعلق سرکاری اعداد و شمار کا معاملہ روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر حل کر لیا گیا۔

وزیر ہاؤسنگ اور سیکرٹری ہاؤسنگ کے دعوؤں میں قرضوں کی مالیت کا فرق 68 ارب 13 کروڑ تک پہنچ گیا تھا۔محکمہ ہاؤسنگ نے نئے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے فرق کو ٹائپنگ کی غلطی قرار دیدیا۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ابتک 2 لاکھ 20 ہزار 994 خاندانوں کو قرض جاری جبکہ ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد خاندان گھر تعمیر کر چکے ہیں۔محکمہ ہاؤسنگ نے وضاحت جاری کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...