تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع و کانفرنس کاانعقاد

تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع و کانفرنس کاانعقاد

غلبہ اسلام کیلئے اہلسنت کا نظریاتی بنیادوں پر اتحاد بہت ضروری ہے : اشرف جلالی

لاہور(سٹاف رپوٹر )جلالیہ علماء کونسل اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تربیتی اجتماع اور ابطال ناصبیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت پیر سید عامر سلطان شاہ بخاری نے کی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے کہا غلبہ اسلام کیلئے اہلسنت کا نظریاتی بنیادوں پر اتحاد بہت ضروری ہے ۔ قرآن و سنت کے مطابق عقائد کی تصحیح از حد ضروری ہے ۔ معاشرے کو بغضِ اہلبیت اطہار یعنی ناصبیت کے جراثیم سے پاک کرناہوگا۔ ناصبیت اہلبیت سے بغض کا نام ہے اور اہلبیت سے بغض خسارا ہی خسارا ہے ۔ اہلسنت آلِ رسول ؐ اور اصحابِ رسول ؐکی محبت کے علمبردار ہیں۔ خانقاہیں اسلامی تہذیب و تمدن میں کلیدی کردار ادا کرتی آئی ہیں مگر آجکل بہت سی خانقاہیں بد اعتقادی اور بد عملی پراپنا کردار کھو چکی ہیں۔ اعتقادی بگاڑ کے خاتمے کیلئے حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلویؒ، حضرت مجدد الف ثانیؒ، حضرت امام احمد رضا بریلویؒ اور حضرت سیدنا پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ کی تعلیمات کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ کانفرنس سے پیر امین اللہ نبیل سیالوی، پیر مفتی تنویر کوٹلوی، پروفیسر فاروقِ اعظم جلالی، مولانا ارشاد حقانی جلالی، مفتی زاہد نعمانی جلالی، علامہ فرمان حیدری جلالی، مفتی مدثر حسین رضوی نے بھی خطاب کیا۔ مفتی حذیفہ جلالی، مفتی نسیم سیالوی، ڈاکٹر اظہر اللہ جلالی، مفتی عبد الکریم جلالی، مفتی عرفان جلالی، ڈاکٹر فیاض فرقانی جلالی، حافظ زوہیب جلالی، پیر سید سجاد شاہ، پیر سید نعیم شاہ بخاری جلالی، مفتی اشفاق رضوی، پیر سید وجیہہ الحسنین، مولانا نعمان آسوی، مفتی رمضان کعبی، علامہ فیاض وٹو جلالی، علامہ صدیق مصحفی جلالی، علامہ فیاض وٹو جلالی، علامہ تعظیم نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...