ہنگری کا قومی دن:محکمہ اطلاعات اور سفارتخانے کی تقریب

ہنگری کا قومی دن:محکمہ اطلاعات اور سفارتخانے کی تقریب

ہنگری کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، حکومت تعاون کریگی:شافع حسین

لاہور (سیاسی نمائندہ) ہنگری کے قومی دن پر شاہی قلعہ لاہورمیں ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اور ہنگری کے سفارتخانے کے اشتراک سے تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین،صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، ہنگری کے سفیر ڈاکٹر ذولتان وارگا ، ہنگری کے اعزازی قونصل جنرل غلام دستگیر خان ،سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب ظاہر رضا ہمدانی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل نواز گوندل ودیگرنے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر شافع حسین نے خطاب کرتے کہا ہنگری کے قومی دن پر ثقافتی تقریب کا انعقاد مستحسن اقدام ہے ہے ، ایسی تقریبات مختلف ممالک کے مابین باہمی احترام،ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔پاکستان اور ہنگری کے مابین ثقافتی تعاون موجود ہے تاہم دو طرفہ معاشی وتجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں وہ یہاں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ہنگری کے سفیر ڈاکٹر ذولتان وارگا نے کہا کہ پنجاب کے ثقافتی شہر لاہور میں ہنگری کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد خوش آئند امر ہے ، ہنگری کے لوگوں کیلئے قومی دن کے خصوصی ایونٹ کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔سیکرثری اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے خطبہ استقبالیہ دیا،پاکستان اور ہنگری کے مابین دوستانہ وتقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔دونوں ممالک کے فنکاروں نے ثقافتی رنگوں کے ذریعے اپنی تہذیبی روایات،فن اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا تقریب کے شرکاء نے فنکاروں کو پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...