یونیک سکول سسٹم شالیمار سکیم کیمپس میں فری میڈیکل کیمپ
لاہور(سٹاف رپورٹر)عوامی خدمت اور فلاحِ انسانیت کے جذبے کے تحت مختاراں رفیق ویلفیئر کی جانب سے لاہور کے علاقے شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں واقع یونیک سکول سسٹم میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،
جس میں اہل علاقہ کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ کا بنیادی مقصد علاقے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا۔ کیمپ کے انعقاد کو اہلِ علاقہ کی جانب سے فلاحی اور عوام دوست اقدام قرار دیا گیا۔مختاراں رفیق ویلفیئر کی جانب سے اس اقدام کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے کے محروم اور مستحق طبقات کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صحت مند معاشرہ ہی ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے ، اس لیے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ایک اہم سماجی ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments