سگیاں روڈ :پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) سگیاں روڈ پر پھول منڈی چوک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے 57 سالہ موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا،
پولیس کے مطابق آصف چودھری موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک پتنگ کی ڈور ان کے گلے پر پھر گئی، ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدمیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments