خاتون کے ہمراہ چوری کی وارداتیں کرنے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار

 خاتون کے ہمراہ چوری کی وارداتیں  کرنے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران خاتون کے ہمراہ چوری کی وارداتیں کرنے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار کرلیا ۔

 ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ملزم بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتا تھا، ملزم اسلم پولیس سے بچنے اور فرار ہوتے وقت خاتون کو ہمراہ سوار کر لیتا تھا ۔ ملزم نے چند روز قبل بازار میں خاتون کے پرس سے موبائل ،55 ہزار نقد رقم چوری کی۔ مستی گیٹ پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ جسے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...