پان شاپ کی آڑ میں گٹکا فروخت کرنے والے 3ملزم گرفتار

پان شاپ کی آڑ میں گٹکا فروخت  کرنے والے 3ملزم گرفتار

لاہو(کرائم رپورٹر)لاری اڈا پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران پان شاپ کی آڑ میں گٹکا فروخث کرنے والے تین ملزمان جاوید، اکمل اور انعام کے قبضہ سے۔۔۔۔

 30 کلو تیار گٹکا اور 50 پیکٹ اور گٹکا تیار کرنے والے آلات برآمد کر لیے ،دوسری کارروائی میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش رضوان گرفتار، 3300 گرام چرس برآمد کی جبکہ قمار بازی کرنے والے تین ملزمان واصل،اقبال اور وسیم تاش پر سٹے بازی کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 17 ہزار سے زائد نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...