ہوٹل انڈسٹری کو سو فیصد ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور

ہوٹل انڈسٹری کو سو فیصد  ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور

لاہور (آن لائن) چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہوٹل انڈسٹری میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب، ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ہوٹل انڈسٹری کو سو فیصد ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ہوٹلز میں ای آئی ایم ایس کی تنصیب کے طریقہ کار، تکنیکی تقاضوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیکس نظام میں بہتری اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اقدامات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...