طلبہ میں منشیات کے خلاف خصوصی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ
تعلیمی اداروں میں ویپنگ اورنیکوٹین پاؤچز کے استعمال میں 30فیصد اضافہ :سید ذوالفقار
لاہور(خبرنگار)پنجاب کے سکولوں میں منشیات کے خلاف خصوصی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ڈی پی آئی سکولز پنجاب اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے اشتراک سے تقریب منعقدہوئی ،ڈی پی آئی سکولز پنجاب قیصر رشید نے تقریب کی صدارت کی ،کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ویپنگ اورنیکوٹین پاؤچز کے استعمال میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ،نیکوٹین نوجوانوں کا پسندیدہ سافٹ نشہ بن رہا ہے ۔کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے اس موقع پرمزیدکہاکہ ویپ اور نیکوٹین پاؤچز کی سوشل میڈیا تشہیر پر پابندی لگائی جائے ۔ ڈی پی آئی سکولز پنجاب قیصر رشید نے اس موقع پراعلان کیاکہ صوبے کے تمام سکولوں میں منشیات کیخلاف آگاہی پروگرام منعقد ہوں گے ۔ ایڈیشنل ڈی پی آئی فاروق احمد، ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عامر اور افشاں ظفر نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ وائس چیئرمین سید محسن اور سٹاف کی بڑی تعداد بھی اس موقع پرموجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments