نارنگ منڈی:محکمہ صحت کی ٹیم پر حملہ ، دو ملازم زخمی
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے سرکاری ڈیوٹی انجام دینے والی محکمہ صحت کی ٹیم پر تشدد،حملے کے نتیجے میں دو سرکاری ملازمین زخمی ہوگئے ۔
محکمہ صحت کی ٹیم نواحی گاؤں تھلی والامیں آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے سرکاری مہم کے سلسلے میں پہنچی توسعید جٹھول نے ٹیم کے ارکان کو روک لیا اور انہیں آوارہ کتوں کو تلف کرنے سے منع کرتے ہوئے تلخ کلامی شروع کردی اس دوران معاملہ شدت اختیار کرگیا اور ملزم نے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں دو ملازمین زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے پولیس کو تحریری درخواست دی گئی جس پر تھانہ نارنگ منڈی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments