موٹروے پولیس:2لاکھ 20ہزار کا گمشدہ سامان مالک کے حوالے کردیا
لاہور(آئی این پی )موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس میں بھولا ہوا 2لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا سامان تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بہاولنگر سے ساہیوال جانیوالا مسافر اپنا بیگ بس میں بھول گیا تھا، جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے اور 70ہزار مالیت کا موبائل فون موجود تھا۔ مسافر نے بیگ گم ہونے پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ بس کا سراغ لگایا اور گمشدہ سامان برآمد کرلیا۔موٹروے پولیس نے تصدیق کے بعد سامان بحفاظت اس کے اصل مالک کے حوالے کردیا۔موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں کی مدد، مسافروں کے تحفظ اور عوام کی امانتوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments