سابق ایس ایس جی پولیس افسروں کیلئے 4اضافی الاؤنسز منظور
محکمہ خزانہ کے اعتراضات کے باوجود پنجاب کابینہ نے سمری کی منظوری دے دیایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں تعینات افسروں کو مالی مراعات دینے کا فیصلہ:ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کابینہ نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور میں تعینات سابق سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی)افسروں کو چار اضافی الاؤنسز دینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق اضافی مالی مراعات کی سمری محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کابینہ میں پیش کی گئی تھی، جس میں ایس ایس جی افسروں کو پولیس، لا اینڈ آرڈر اور ایلیٹ الاؤنس سمیت چار اضافی الاؤنسز دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے اضافی الاؤنسز کی ادائیگی کو قابلِ قبول قرار نہیں دیا تھا تاہم اسکے اعتراضات کے باوجود کابینہ نے پالیسی کے تحت منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق اضافی الاؤنسز کی ادائیگی ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور کے موجودہ بجٹ سے کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments