چناب پارک کو بھی کھولنے کی اجازت نہیں :رہنما انسانی حقوق

چناب پارک کو بھی کھولنے کی اجازت نہیں :رہنما انسانی حقوق

شہری تفریحی پارک کی بندش کی وجہ سے سخت اذیت کا شکار ہیں ،پریس کانفرنس

ملتان (لیڈی رپورٹر) انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنمائوں جاوید احمد ، شوکت حسین، اشرف اور جنید نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملتان میں دیگر پارکوں کی طرح چناب پارک کو بھی کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ چناب پارک کے ٹھیکیدار کے پاس باقاعدہ این او سی موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ د وسرے شہروں سے آنے والے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات سیر و تفریح کے لئے چناب پارک کا رخ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہری تفریحی پارک کی بندش کی وجہ سے سخت اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کمشنر ،ڈی سی او اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر چناب پارک سمیت دیگر پارک نہ کھولے گئے تو شہری احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں