قلعہ نما ہراج حویلی بھوت بنگلہ میں تبدیل تاریخی حیثیت مخدوش

قلعہ نما ہراج حویلی بھوت بنگلہ میں تبدیل تاریخی حیثیت مخدوش

اڑھائی کنال رقبہ پر محیط حویلی 100سال قبل انگریز دور میں تعمیر ہوئی ، قومی ورثہ میں شامل نہ کیاگیا ،بنیادیں خستہ ،پلستر خراب

ملتان(رپورٹ:شفقت بھٹہ)تحصیل کبیروالا کے علاقہ سردار پور میں واقع 100 سال پرانی ’’ہراج حویلی‘‘ بھوت بنگلہ میں تبدیل ہوگئی ۔ قلعہ نما حویلی کی بنیادیں خستہ اور پلستر خراب ہو چکا جبکہ جگہ جگہ اینٹیں بکھری پڑی ہیں۔ انگریز دور کی اس حویلی کو قومی ورثہ میں شامل کرنے کے لئے محکمہ آثار قدیمہ نے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ تاریخی حویلی کو 1920ء میں انگریز ڈپٹی کمشنر کی رہائش کے لئے تعمیر کیا گیا تھا۔حویلی اڑھائی کنال رقبہ پر تعمیر ہے جبکہ اس کا احاطہ ایک ایکڑ سے زائد رقبہ پر مشتمل ہے ۔ حویلی کی اونچی چھتیں اور بلند دروازے اسے شاہی قلعہ سے ممتاز کرتے ہیں۔مناسب دیکھ بھال اور تزئین و آرائش نہ ہونے کی وجہ سے حویلی کی تاریخی حیثیت اب مخدوش ہو چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں