سپریم جوڈیشل کونسل کا پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 23 شکایات پر غور کیا۔
آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ایجنڈے پر موجود تمام معاملات نمٹا دیئے گئے، جوڈیشل کونسل نے پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی۔