برطانوی وزیرِ صحت ویس سٹریٹنگ مستعفی، کیئر سٹارمر کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار

لندن: (دنیا نیوز) ویس اسٹریٹنگ نے برطانیہ کے وزیرِ صحت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ویس اسٹریٹنگ نے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں وزیرِ اعظم کی قیادت پر بھروسا نہیں رہا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویس اسٹریٹنگ کا کہنا تھا کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ کیئر اسٹارمر لیبر پارٹی کو آئندہ عام انتخابات تک کامیابی سے نہیں لے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں حکومت کا حصہ رہنا “بے ایمانی اور بے عزتی” کے مترادف ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ویس اسٹریٹنگ اس گروپ کی قیادت بھی کر رہے ہیں جو کیئر اسٹارمر کی لیڈر شپ کو چیلنج کرنے کے لیے سرگرم ہے، جس کے بعد برطانوی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں