سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد مندی چھاگئی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 952 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1465 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.26 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.26 فیصد مندی دیکھی گئی ہے، انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں