پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو ملک سے باہر فرنچائزز کے ساتھ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیے۔

پی سی بی کے مطابق حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کئے گئے ہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس کے ڈربی شائر کی جانب سے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں