سرسید یونیورسٹی نے ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی زون ایم ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

کراچی: (دنیا نیوز) سرسید یونیورسٹی نے ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی زون ایم ہاکی چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں سر سید یونیورسٹی نے آئی بی اے یونیورسٹی کو شکست دیکر آل پاکستان بین الجامعات ہاکی چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سرسید یونیورسٹی کے نور الٰہی نے میچ کے آخری لمحات میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان اور اولمپئین اصلاح الدین نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

کامیابی پر فاتح ٹیم کے چانسلر اکبر علی خان نے کھلاڑیوں کو سکالر شپ دینے کا اعلان بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں