ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ٹکٹس کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم
لندن: (ویب ڈیسک) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ٹکٹس کی ریکارڈ خریداری کرلی۔
آئی سی سی جلد ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ڈیڑھ لاکھ ٹکٹ کی فروخت کا سنگ میل عبور کرلے گی، یہ کسی بھی سابقہ ایونٹ میں افتتاحی میچ سے قبل زیادہ کا ریکارڈ ہے۔
افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان برمنگھم میں ہوگا۔
— ICC (@ICC) May 13, 2026
ایونٹ کے آغاز میں اگرچہ ابھی 30 یوم باقی ہیں لیکن یہ ریکارڈ ٹکٹس کی فروخت کا ایونٹ بن چکا ہے۔
جس رفتار سے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے حکام کو یقین ہے کہ جلد ڈیڑھ لاکھ کا سنگ میل بھی عبور ہوجائے گا۔
— ICC (@ICC) May 13, 2026
اس سے قبل آسٹریلیا میں 2020 میں منعقدہ ایڈیشن میں ایک لاکھ 36 ہزار 549 ٹکٹس کی فروخت کا ریکارڈ بنا تھا۔
واضح رہے کہ وارم اپ میچز میں پاکستانی ٹیم کا 6 جون کو ڈربی میں سری لنکا سے سامنا ہوگا، 9 جون کو ڈربی میں ہی سکاٹ لینڈ کی ٹیم گرین شرٹس کے مقابل ہوگی۔