گوجرانوالہ: سی سی ڈی اور ضلع پولیس کے مبینہ مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی اور ضلع پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ایک ہلاک ڈاکو کی شناخت آصف پراچہ کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گجرات پولیس کو 76 مقدمات میں مطلوب تھا۔

ہلاک ہونے والے دوسرے ڈاکو کی شناخت شان عرف بھولا کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ تتلے عالی پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا، ہلاک ملزم اغوا، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

اس طرح گوجرانوالہ کے علاقے دھلے اور سبزی منڈی پولیس نے 2 ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں