سعودی پرو لیگ: النصر اور الہلال کے مداحوں میں تصادم، لاٹھیاں برسا دیں
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی پرو لیگ کے ایک شاندار اور ڈرامائی مقابلے میں النصر نے حریف الہلال کے خلاف 1-1 کے نتیجے کے ساتھ لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا موقع گنوا دیا۔
میچ کے اختتام پر ناراض النصر کے شائقین نے الہلال کے شائقین کے لیے مخصوص وی آئی پی سیکشن پر دھاوا بول دیا اور ان پر لاٹھیاں برسائیں۔
— حسن الناقور Mr.Nagoor (@hasanalnaqour) May 12, 2026
اہم الہلال کے شائقین نے بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کیا اور جواب میں بھرپور مزاحمت کی جس سے سٹیڈیم میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
— بيت الهلال (@baytAlhilal) May 12, 2026
بالآخر تعداد میں کم ہونے کی وجہ سے النصر کے فینز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
ریاض پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے متعدد شائیقین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔