پنجاب حکومت کا انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اہم اقدام
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اہم اقدام اٹھا لیا۔
پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کو خودمختار ادارہ بنا دیا گیا، قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری نے ترمیمی بل منظور کر لیا۔
ادارے کو مستقل جانشینی، مشترکہ مہر اور قانونی اختیارات دینے کی منظوری دی گئی، ادارہ اپنے نام سے جائیداد حاصل، منتقل اور مقدمات دائر کر سکے گا۔
محکمہ قانون کے اعتراضات کے بعد ایکٹ 2025 میں ترمیم کی گئی، محکمہ داخلہ نے ادارے کو باضابطہ خودمختار حیثیت دینے کی سمری پیش کی تھی۔
محکمہ خزانہ نے موجودہ بجٹ سے اخراجات پورے کرنے کی شرط پر اصولی منظوری دے دی، اقدام کا مقصد انسدادِ انتہاپسندی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
حکام کے مطابق ادارے کی انتظامی خودمختاری سے بین الادارہ جاتی رابطہ کاری اور پالیسی عملدرآمد بہتر ہونے کی توقع ہے۔