ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا، اعداد و شمار جاری

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نمبرز جاری کر دیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک ذخائر ایک ہفتے میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، سٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب 85 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں