دوسرا ٹی 20: پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف

کراچی: (دنیا نیوز) ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ایمان فاطمہ 79 رنزکیساتھ ناقبل شکست رہیں، منیبہ علی نے 36، گل فیروزہ نے 9، عائشہ ظفر نے 4، ارم جاوید نے 5 جبکہ نتالیہ پرویز نے 24 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 153 رنز سے شکست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں