سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز کا اسلام آباد میں رنگارنگ آغاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز کا اسلام آباد میں رنگارنگ آغاز ہو گیا، ملک بھر سے خصوصی کھلاڑی ایونٹ میں شریک ہیں۔

چیئرپرسن سپیشل اولمپکس پاکستان رونق لاکھانی نے نیشنل گیمز کا افتتاح کیا اور کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کو ورلڈ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا، سپیشل کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔

افتتاحی تقریب میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ شرکا نے اسپیشل کھلاڑیوں کے جذبے اور عزم کو بھرپور انداز میں سراہا۔ ایونٹ میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد حصہ لے رہے ہیں۔

خصوصی بچوں کی شاندار پرفارمنس پر شرکا نےبھرپور داد دی اور کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے میں مزید سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔

ایونٹ میں شریک ایک کھلاڑی احتشام نے کہا کہ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تین روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں اسپرنٹ ریسز، لانگ جمپ، جیولن تھرو اور دیگر مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں