روس کے یوکرین پر شدید ڈرون اور میزائل حملے، 3 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے ایک بار پھر یوکرین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں دارالحکومت کیف میں کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے ایک ہی رات میں یوکرین پر 670 سے زائد ڈرونز اور 56 میزائل داغے۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ رات بھر کیف کے 6 اضلاع اور گرد و نواح کے مزید 6 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ جنوبی اوڈیسا ریجن کی بندرگاہوں اور ریلوے نظام پر بھی حملے کیے گئے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس اب تک یوکرینی شہروں اور آبادیوں پر 1,560 سے زائد ڈرون استعمال کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ روس جنگ ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

صدر زیلنسکی نے یوکرین کے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموش نہ رہیں اور یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کی حمایت جاری رکھیں تاکہ شہری آبادی کو مزید حملوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں