محکمہ آثار قدیمہ:مقبرہ شاہ حسین سدوزئی کی بحالی کیلئے 40لاکھ کے فنڈز جاری

محکمہ آثار قدیمہ:مقبرہ شاہ حسین سدوزئی کی بحالی کیلئے 40لاکھ کے فنڈز جاری

ورک آرڈر رواں ماہ کے پہلے ہفتے جاری ہونگے ، مغل دور کے بزرگ کا 3سو سالہ قدیم مقبرہ تبلیغی مرکز ابدالی مسجد میں واقع ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی)محکمہ آثار قدیمہ نے مقبرہ شاہ حسین سدو زئی کی بحالی کیلئے 40لاکھ کے فنڈز جاری کر دئیے ، ورک آرڈر رواں ماہ کے پہلے ہفتے جاری ہونگے۔ مغل دور کے بزرگ شاہ حسین سدوزئی کا 3 سو سالہ قدیم مقبرہ تبلیغی مرکز ابدالی مسجدمیں واقع ہے جو سالہا سال سے شکست و ریخت کا شکار ہے ۔سدوزئی قبیلے کی ابتدا اسداللہ المعروف ’’سدـو‘‘ سے ہوئی جبکہ شاہ حسین سدوزئی ان کے پوتے ہیں۔شاہ حسین سدوزئی افغانستان کے سرداری نظام کو چھوڑ کر 1652میں ہجرت کر کے ملتان آئے تھے ۔مغل بادشاہت سے وفاداری کی وجہ سے اس وقت کے بادشاہ شاہجہاں نے انہیں ’’وفادار خان‘‘ کا لقب دیا تھا ۔ بعد ازاں اورنگزیب عالمگیر نے شاہ حسین سدوزئی کو ملتان میں بڑی جاگیر سے نوازا ۔ اس طرح ملتان سدوزئی قبیلے کا دوسرا گھر بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں