چوک کمہارانوالا کے تاجروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ ،دکانیں بند

چوک کمہارانوالا کے تاجروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ ،دکانیں بند

نائب صدرانجمن تاجران کو پلاٹ فروخت کرنے پر پولیس نے گھر گھس کر تشدد کیاـ:وزیر مائی

ملتان(وقائع نگار،سپیشل رپورٹر)انجمن تاجران چوک کمہارانوالا نے نیوملتان اور تھانہ سیتل ماڑی پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دکانیں بند کردیں۔ مظاہرہ کی قیادت صدر حسن جوئیہ ،ملک رمضان، سکندر علی ، زبیر ودیگر نے کی۔ اس موقع پر وزیر مائی نے کہا کہ اس نے 12مرلہ کا پلاٹ انجمن تاجران چوک کمہارانوالا کے نائب صدر عاقب جاوید تھہیم کو فروخت کیا۔جس پر نیوملتان اورتھانہ سیتل ماڑی کے اہلکاروں نے ہمارے گھر گھس کر خواتین اوربچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پرحسن جوئیہ و دیگر تاجروں نے جان بخشی کرائی۔ وزیر مائی نے کہا کہ اسکا پلاٹ وراثتی ہے تاہم اسکا حکم امتناعی حاصل کیا ہوا ہے ۔ایس ایچ او نیو ملتان طاہر عزیز نے کہا کہ حسن جوئیہ وغیرہ کا تعلق قبضہ گروپ سے ہے ۔ جنہوں نے شہری کے کرایہ دار کو 2 لاکھ دیکر نکال دیا اور مکان پر قبضہ کرنیکی کوشش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں