سگریٹ کی درآمد میں ٹیکس چوری کا انکشاف
ایف بی آر نے ملتان سمیت ملک بھر کے ڈائریکٹوریٹ سسٹم انٹیلی جنس کوٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے ریکارڈ کی چھان بین اور چیکنگ کے اختیار دے دئیے
ملتان(نیوز رپورٹر)ملک بھر میں سگریٹ کی درآمد میں ٹیکس چوری کا انکشاف فیڈرل بورڈ آف ریو نیو (ایف بی آر)نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈائون کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ملتان سمیت ملک بھر کے ڈائریکٹوریٹ سسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو سگریٹ کی درآمد میں ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے ریکارڈ کی چھان بین اور چیکنگ کے اختیار دے دئیے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ مختلف ممالک کے مختلف برانڈز کے سگریٹ درآمد کئے جا رہے ہیں جن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس ریٹیل قیمت کے لحاظ سے واجب الادا ہوتی ہیں لیکن ان درآمدی سگریٹ کی قیمت اتنی کم بتائی جاتی ہے کہ ان پر درآمد کردہ اشیا کے حوالے سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا یہ ظاہر کر کے ٹیکس چوری کی جاتی ہے۔