گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں نئے  بلاک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 138 دس آر قدیم میں عمارت کی کمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم کی طرف سے ملنے والے سرکاری فنڈز اور مخیر حضرات کے باہمی تعاون سے تین نئے کمروں برآمدے پر مشتمل نیا بلاک تعمیر کیاگیا

جہانیاں(نمائندہ دنیا)اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر، رہنما تحریک انصاف جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خانیوال سید محمود نبی، ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ بہاولپور راو عمر حیات نے خصوصی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں