زندگی بچانے کیلئے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ اہمیت کی حامل ہے ، یاسر رضا

زندگی بچانے کیلئے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ اہمیت کی حامل ہے ، یاسر رضا

یونین کونسلوں میں تربیتی ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو ایمرجنسی کیلئے تیار کرنا ہے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع بھر کی یونین کونسلز میں تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے یونین کونسل نمبر100 نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضانے نوجوانوں کو کسی بھی قسم کے سانحے ، حادثے کی صورت میں عوام کو بروقت مدد فراہم کرنیکے اقدامات بارے آگاہی دی بعدازاں ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہرکی زیرنگرانی نوجوانوں نے اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا ان ورکشاپس کا مقصد نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیلئے تیار کرنا ہے تاکہ مشکل وقت میں وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی مدد کر سکیں ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے حکومت پنجاب کی جانب سے ریسکیو کیڈٹ کور کے اجراء پر بریفنگ بھی دی زندگی بچانے اور سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ بہت اہمیت کی حامل ہے تمام شہری آن لائن کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیٹ کے لیے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں