ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

1 ارب 85کروڑ 57لاکھ 28ہزار روپے کی 76 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

وہاڑی(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 1 ارب 85کروڑ 57لاکھ 28ہزار روپے کی 76 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی، ترقیاتی سکیموں میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیو نٹی ڈویلپمنٹ کی ایک ارب 74کروڑ 34لاکھ 60ہزار روپے کی 73 سکیمیں،4کروڑ 99لاکھ 76ہزار روپے سے ہائی ویز کی ایک سکیم اور 6کروڑ 22لاکھ 92ہزار روپے سے صحت کی2 سکیمیں شامل ہیں، ان سکیموں میں سڑکوں کی تعمیر، ٹف ٹائلز کی تنصیب، سیوریج کی فراہمی اور دیگر منصوبے شامل ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی پر خصو صی توجہ دی جائے اور تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ موجو دہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے ضلعی ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں، جس سے ضلع وہاڑی میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور عوام ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوں گے ، ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا میں کارڈیک یونٹ قائم کیا جا رہا ہے جس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں