جودھ پور:خطیر رقم سے بننے والا پل 10روز بعد زمین بوس

جودھ پور:خطیر رقم سے بننے والا  پل 10روز بعد زمین بوس

جودھ پور(نمائندہ دنیا)دس مواضعات کو ملانے والی واحد سڑک کا پُل تعمیر کے دس دن بعد ہی زمین بوس ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی کے ترقیاتی فنڈز سے نواحی علاقہ موضع اوکانوالہ میں 98 لاکھ روپے کی لاگت سے سولنگ،نالی کے منصوبے شروع کئے گئے جن میں سے بیشتر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں مگر خطیر رقم سے تیار ہونے والے ان منصوبوں کی شفافیت کا اندازہ کھوہ بوھڑ والہ پر دس مواضعات کو آپس میں ملانے والی واحد سڑک پر پُل کی تعمیر سے لگایا جاسکتا ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے زیر تعمیر تھی لیکن ناقص میٹریل سے تیار ہونے والا پُل تعمیر کے دس دن بعد ہی زمین بوس ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں